راولپنڈی سےکوئٹہ جانیوالی بس کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق، 12 زخمی

 

راولپنڈی سےکوئٹہ جانیوالی بس کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق، 12 زخمی

راولپنڈی سےکوئٹہ جانیوالی بس کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق، 12 زخمی

تفصیلات کے مطابق راول پنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےبس کو حادثہ ضلع شیرانی کےعلاقے دانہ سرکےقریب پیش آیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنرشیرانی کا کہنا ہےکہ حادثہ خیبرپختونخوا کی حدود میں پیش آیا۔ذرا‏ئع کے مطابق حادثہ بارش کے بعد پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔

بھارتی پنجاب میں 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان

اسسٹنٹ کمشنرشیرانی کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ راولپنڈی سےکوئٹہ جارہی تھی کہ خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری، حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ لاشوں اور  زخمیوں کو ژوب اور مغل کوٹ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بس حادثے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو فوری اوربہترین طبی امداد پہنچانےکی ہدایت کی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی