گوشت کو جلدی گلانے کا طریقہ

 

گوشت کو جلدی گلانے کا طریقہ

گوشت کو جلدی گلانے کا طریقہ

عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور سب لوگ مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور سب کی کوشش ہوتی ہے کہ کم از کم وقت میں مزیدار کھانے تیار کیے جائیں، مگر اکثر گوشت کو گلانے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے خاص طور پر اگر گوشت کو فریز کیا گیا ہو اور پھر پکانے کے لیے استعمال کیا جائے۔

گوشت کو گلانےکاطریقہ

تواگر آپ گوشت کو منٹوں میں گلانے کا طریقہ ڈھونڈ رہے ہیں تو آج ہم آپ کو چند ایک ایسے طریقوں کے بارے میں بتائیں جن کے استعمال سے آپ گوشت کو منٹوں میں گلا سکتے ہیں۔

 

گڑکا استعمال

گوشت کوپکاتے وقت اس میں اگرگڑ ڈال دیا جائے تو گوشت جلدی گل جاتا ہے۔

 

نمک کا استعمال

گوشت پراگر پکانے سے ایک گھنٹہ پہلے سمندری نمک چھڑک دیں تو یہ نمک گوشت کو گلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

 

ترش عرق یا سرکہ کا استعمال

ترش عرق یا سرکے میں ایسا تیزابی اثر ہوتا ہے جو گوشت کو بہت جلد نرم کرنے کے ساتھ اس کا ذائقہ بھی بڑھا دیتا ہے۔ ترش عرق کے لیے لیموں یا انناس کا استعمال کیا جاسکتاہے، سیب کا سرکہ زیادہ فائدہ مند ہے مگر عام سفید سرکہ سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔

 

ٹماٹر کی چٹنی یا مصالحے کا استعمال

ٹماٹر بھی تیزابیت سے  بھرپور ہوتا ہے جبکہ ٹماٹر کی چٹنی بھی گوشت کو گلانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

 

کولاڈرنک

گوشت کونرم کرنے کے لیے کم از کم آدھے گھنٹے تک کولا میں میری نیٹ کریں، گوشت جلد گل جائے گا۔

 

ادرک کا استعمال

ادرک میں موجود انزائمز قدرتی طور پر پروٹین کو بریک ڈاؤن کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے گوشت جلد گل جاتاہے۔ ادرک کے سرکے کا استعمال بھی کیا جا سکتاہے۔

 

کچی انجیر یا پپیتا

گوشت کو گلانے میں کچا پپیتا مددگار ثابت ہوتا ہے اور اگر گوشت نہ گل رہا ہو تو اس میں ایک انجیر ڈال دیں تو گوشت منٹوں میں گل جائے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی