جانی ڈیپ کا بچوں کے اسپتالوں کو 8 ملین ڈالرز کا عطیہ

 

جانی ڈیپ کا بچوں کے اسپتالوں کو 8 ملین ڈالرز کا عطیہ

جانی ڈیپ کا بچوں کے اسپتالوں کو 8 ملین ڈالرز کا عطیہ

 تفصیلات کے مطابق امریکی اداکار جانی ڈیپ نے چلڈرن اسپتالوں کے لیے 8 ملین ڈالرز کا عطیہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اداکار نے مبینہ طور پر (NFTs) یعنی ڈیجیٹل کرنسی کی فروخت کر کے متعدد خیراتی اداروں کو تقریباً 8 لاکھ امریکی ڈالرز عطیہ کیے ہیں۔

تاہم اداکار جانی ڈیپ کی جانب سے عطیہ دیے جانے والے خیراتی اداروں میں پرتھ چلڈرن اسپتال فاؤنڈیشن، گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ اسپتال چلڈرنز چیریٹی، فٹ پرنٹ کولیشن اور لاس اینجلس چلڈرن اسپتال شامل ہیں۔

اداکار کی جانب عطیات دینے پر خیراتی اداروں کی طرف سے جانی ڈیپ کی نان فنگیبل ٹوکنز کمیونیٹی کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار کو حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ ایمبرہرڈ کےخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد 15 ملین ڈالرز موصول ہوئے  ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی