اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں 8 فلسطینی شہید

 

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں 8 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں 8 فلسطینی شہید

تفصیلات کے مطابق غزہ پراسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اسلامی جہاد گروپ کے کمانڈر سمیت 8 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعہ کوغزہ پر حملہ کیا جس میں اسلامی جہاد گروپ کے کمانڈر سمیت اور ایک پانچ سالہ بچی سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔

تیسرالجباری جو کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد کے فوجی دستے القدس بریگیڈ کے کمانڈر تھے، وہ غزہ شہر کے وسط میں واقع فلسطین ٹاور کے ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے۔

وزارت صحت غزہ نے بتایا کہ اسرائیلی افواج کے حملوں کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی