کراچی کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا عذاب

کراچی کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا عذاب


کراچی کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا عذاب

 کراچی کےمختلف علاقوں میں پھر کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس، محمود آباد، گلستان جوہر، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، اور نارتھ کراچی سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں رات کو بھی کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کی لوڈ شیڈنگ نے زندگي کا نظام تباہ کر دیا ہے صبح بچوں نے اسکول جانا ہوتا ہے اور ہم نے دفتر جانا ہوتا ہے لیکن رات کو کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہو پاتی جس کی وجہ سے صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

 دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک نے کہا ہے کہ شہر میں بجلی کی سپلائی 30 جون کے شیڈول کے مطابق کی جا رہی ہے، کراچی میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ یا شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی