نیرج کی کمی محسوس ہوئی، گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم

 

نیرج کی کمی محسوس ہوئی، گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم

نیرج کی کمی محسوس ہوئی، گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم

کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیت کے موقع پر اپنے بھارتی ایتھلیٹ دوست نیرج چوپڑا کو یاد کیا۔

برمنگھم میں نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا: 'نیرج بھائی اس بار ایونٹ میں شریک نہیں ہو سکے کیونکہ وہ انجری کا شکار ہیں، میں ان کے لیے اگلے مقابلے میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں'۔

ارشد ندیم نے نیرج کیلئے اللہ تعالی ان کی صحت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ ایونٹ میں ہوتے تو اور بھی زیادہ مزہ آتا، ان کی کمی محسوس ہوئی'۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ 'انجری کھیل کا حصہ ہے، امید ہے کہ نیرج چوپڑا جلد صحتیاب ہو جائیں گے'۔

واضح رہے کہ  اولمپکس 2022 میں طلائی تمغہ اپنے نام کرنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا انجری کی وجہ سےکامن ویلتھ گیمز میں بھارت کی نمائندگی نہیں کر سکے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی