جنوب افریقی کرکٹ امپائر کار حادثے میں چل بسے

 

جنوب افریقی کرکٹ امپائر کار حادثے میں چل بسے

جنوب افریقی کرکٹ امپائر کار حادثے میں چل بسے

تفصیلات کے مطابق جنوب افریقا سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹ امپائر روڈی کرٹزن کار حادثے میں چل بسے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 73 سال کے روڈی کرٹزن کے ساتھ سوار دیگر تین افراد بھی حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ نیلسن منڈیلا بے کے علاقے میں گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر کیپ ٹاؤن آرہے تھے کہ ان کی گاڑی سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی، روڈی کرٹزن فیملی ذرائع کے مطابق وہ حادثے کے باعث موقع پر ہی چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ امپائر روڈی کرٹزن نے اپنے امپائرنگ کیریئر میں 108 ٹیسٹ، 209 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کی خدمات انجام دیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی