آج کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

 

آج کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

آج کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات کو کراچی میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ 9 اگست کی شام یا رات سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کے اس اسپیل میں شہر میں 14 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے جبکہ 12 سے 13 اگست کے دوران بارش کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ دوسری جانب مون سون کا ایک اور طاقتور سسٹم صوبہ بلوچستان میں داخل ہونے کو تیار ہے لیکن بارش کے باعث سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام تاحال سست روی کا شکار ہے۔ بلوچستان کے علاقے چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، زیارت اور میں سیلاب متاثرین تاحال مسائل کا شکار ہیں۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 10 اگست سے مون سون کا چوتھا اسپیل بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، مون سون کے اس اسپیل میں شمال مشرقی، جنوب وسطی اضلاع میں موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی