شام میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 94 افراد ہلاک

 

شام میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 94 افراد ہلاک

شام میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 94 افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق لبنان سے یورپ جانے والی کشی شام کے قریب الٹ گئی جس کے باعث 45 بچوں سمیت 94 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان سے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی شام کے ساحلی علاقےکے قریب الٹ گئی۔  ہلاک ہوجانے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

ذرا‏ئع کے مطابق کشتی میں تقریباً 150 لوگ سوار تھے جو اچھے مستقبل کی خاطر غیر قانونی طریقے سے یورپ جا رہے تھے۔

کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے سمندر سے اب تک 45 بچوں سمیت 94 لاشیں نکال لی ہیں جبکہ دیگر کو بچالیا گیا ہے۔ بچ جانے والے افراد میں سے 20 مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ لبنان میں معاشی حالات اچھے نہ ہونے کے باعث بڑی تعداد میں شہری اچھے مستقبل کا خواب لیکریورپی ممالک کا رخ کرتے ہیں اور اس طرح کے حادثات کا شکار ہوکراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی