روس کے ایک اسکول میں فائرنگ، بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

 

روس کے ایک اسکول میں فائرنگ، بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

روس کے ایک اسکول میں فائرنگ، بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق وسطی روس کے شہر ازہوسک میں ایک اسکول میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 7 بچوں سمیت 13 افراد کو ہلاک کردیا۔

ذرا‏ئع کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ سے 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ 14 بچوں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ حملہ آور نے پہلے سکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور پھر اسکول میں داخل ہوکر بچوں پر فائرنگ کر کے کئی بچوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں پر فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

حملہ آور یا اسکول پر حملے کے مقصد کے بارے میں کوئی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے تفتیش کاکام جاری ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد خطے میں 29 ستمبر تک سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی