رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

 

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

تفصیلات کے مطابق رواں سال   2022 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا جو پاکستان میں جزوی طورپر دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 25 اکتوبر کو ہونے والے سورج گرہن کا مشاہدہ جذوی طورپرپاکستان میں بھی کیا جاسکے گا، سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر58 منٹ پرشروع ہوگا جبکہ 4 بجے یہ گرہن عروج پرہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا اختتام 6 بجکر2 منٹ پرہو گا۔

اس سال کے آخری سورج گرہن کا نظارہ پاکستان کے علاوہ یورپ کے بیشترحصوں، ایشیاء کے مغربی حصوں اور شمالی افریقہ سمیت مشرق وسطی میں بھی کیا جاسکے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی