آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا


 آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے 36سالہ کپتان بیٹر ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ چھوڑ دی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو منعقد ہونے والی سیریز کا آخری میچ فنچ کا آخری ون ڈے ہوگا تاہم ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلنا جاری رکھیں گے۔

بیٹر نے اپنے کرکٹ کریئر میں 145 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جب کہ اپنی آخری 7 اننگز میں وہ صرف 26 اسکور ہی بنا سکے۔

ایرون فنچ کی جانب سے اس سے قبل 2023 ورلڈ کپ تک ون ڈے کرکٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی