کابل میں امریکی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ، 3 افراد جاں بحق

 

کابل میں امریکی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ، 3 افراد جاں بحق

کابل میں امریکی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ، 3 افراد جاں بحق

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیت کے دوران کابل میں  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپس میں گر کر تباہ ہوا جس میں کئی افراد سوار تھے۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے، ان میں دو پائلٹ اور ایک کریو ممبر شامل ہے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث حادثے ہوا جبکہ واقعے کے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی