دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 5 فوجی جاں بحق

 

دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 5 فوجی جاں بحق

دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 5 فوجی جاں بحق

تفصیلات کے مطابق دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں شامی فوج کے 5 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق ایئرپورٹ اور ملحقہ سیکیورٹی ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے جس سے 5 شامی فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ حملے کے بعد پروازیں معطل ہو گئیں۔

شامی فوج کے ترجمان کے مطابق ملکی فضائی دفاعی نظام نے وقت پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔ تاہم کچھ میزائل ایئرپورٹ پر گرنے کی وجہ سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں کو ایران کی جانب سے آتشیں اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے جس میں لبنان کی حزب اللہ فورس بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ شام 2011 سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔ اس خانہ جنگی کے نتیجے میں 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے ہیں۔

مزید بین الاقوامی خبریں ملاحظہ کریں

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی