پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ

 

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے سخت قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے رحجان پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022  قانون کو بہت جلد  ایک حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اس ایکٹ کو پنجاب اسمبلی سے باقاعدہ منظور کرایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی روک تھام کیلیے اینٹی نارکوٹکس پولیس اسٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔

منعقدہ اجلاس میں منشیات کی خرید و فروخت اور اس کے استعمال پر سزائیں بڑھانے کا فیصلہ  کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے روک تھام کیلئے خود مختار ادارہ قائم کیا جائے گا اور خصوصی عدالتیں بنائی جائیں گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی