بلوچستان میں سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی حد 43 سال مقرر



 بلوچستان میں سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی حد 43 سال مقرر

صوبائی وزیرعبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ اس کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2023 تک ہوگا۔

صوبائی وزیرعبدالرحمن کھیتران کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں بھی اراکین اسمبلی نے اس مسئلے پر کئی بار آواز اٹھائی تھی۔

صوبائی وزیرعبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ  بے روزگار نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ نوکریوں کے لئے اپلائی کریں۔ بے روزگاری کو ختم کرنا حکومت کی ترجیحی بنادوں میں شامل ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی