نواب شاہ میں سیلابی پانی سے 10 فٹ لمبا مگرمچھ نکل آیا

نواب شاہ میں سیلابی پانی سے 10 فٹ لمبا مگرمچھ نکل آیا


 نواب شاہ میں سیلابی پانی سے 10 فٹ لمبا مگرمچھ نکل آیا

حالیہ سیلاب کے باعث شہروں میں کئی روز سے کھڑے برساتی پانی سے سانپوں کے نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ کئی شہریوں نے سانپوں کو پکڑکے مارا بھی ہے۔

تاہم اب نواب شاہ کے گاؤں مٹھل شر میں سیلابی پانی سے مگر مچھ نکلنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس پرعلاقہ مکینوں نے وائلڈ لائف کو اطلاع دے دی ہے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف یا انتظامیہ میں سے کوئی بھی نہیں پہنچا۔

اسی طرح چند روز پہلے بھی جام صاحب علاقے میں برساتی پانی سے دومگرمچھ نکلے تھے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی