کرکٹر محمد عامر اور ان کی اہلیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

کرکٹر محمد عامر اور ان کی اہلیہ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش


 کرکٹر محمد عامر اور ان کی اہلیہ کے ہاں  بیٹی کی پیدائش

تفصیلات کے مطابق پاکستانی باؤلر اور کرکٹر محمد عامر اور ان کی اہلیہ نرجس خاتون کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے اس خوشخبری کا اعلان ٹوئٹر پر اپنی فیملی میں شامل ہونے والی ننھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔


محمد عامر نے ٹویٹ میں لکھا کہ الحمداللہ، ہمیں اللہ نے بیٹی سے نوازا ہے، جس کا نام آئرا عامر رکھا ہے، انہوں نے ننھی آئرا عامر کی تصویر پر سرخ دل لگایا۔

واضح رہے کہ کرکٹر محمد عامر اور نرجس خاتون 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اور وہ پہلے ہی 2 بیٹیوں 5 سالہ منساء اور 2 سالہ زویا کے والدین ہیں۔

نجی ٹی وی اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق محمد عامر 28 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گئے تھے، تاہم وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے 36 ٹیسٹ میچوں میں 119 وکٹیں، 61 ایک روزہ میچوں میں 59 اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی