آئی فون 14متعارف ہونے کے ایک ہفتے بعد خامیاں سامنے آنا شروع

آئی فون 14متعارف ہونے کے ایک ہفتے بعد خامیاں سامنے آنا شروع


 آئی فون 14متعارف ہونے کے ایک ہفتے بعد خامیاں سامنے آنا شروع

عالمی شہرت یافتہ موبائل کمپنی ایپل نے گزشتہ ہفتے نیا آئی فون متعارف کروایا، جس کے بعد کئی لوگ ایپل کے اس نئے فون کو خریدنے کے لیے پُرجوش نظر آئے۔ تاہم چند صارفین کی جانب سے نئے آئی فون کا کیمرہ سسٹم خراب ہونے کی شکایات موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

ایپل فون سے متعلق خبریں دینے والی ویب سائٹ ’9 ٹو 5 میک’ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ کئی صارفین کو آئی فون 14 پرو کے کیمرے میں مسئلہ درپیش ہے۔

موبائل صارفین نے شکایات کیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، ٹک ٹاک یا اسنیپ چیٹ کے استعمال کے دوران موبائل سے مخ‍تلف قسم کی میکینکل آوازیں آتی ہیں یا اسکرین رُک جاتی ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ فوکس اور آٹو فوکس میں بھی مسائل ہیں۔

جبکہ کئی صارفین کی جانب سے ٹوئٹر اور ریڈٹ استعمال کرنے کے دوران ‘لائک’ کے بٹن سے متعلق بھی شکایات رپورٹ ہوئیں، متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر ان مسائل کی ویڈیو بھی شئیر کی۔

ایک صارف نے شکایت کی کہ ‘اسنیپ چیٹ’ استعمال کرتے وقت آئی فون سے آوازیں آرہی تھیں۔

 

اسی طرح ایک اور صارف نے کہا کہ 'ٹک ٹاک' استعمال کرتے ہوئے اسے کیمرے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

ایپل کے ترجمان انگاڈجٹ نے صارفین کو درپیش ان مسائل پر تبصرہ کرنے کے لیے ٹک ٹاک اور میٹا سے بھی رابطہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘نئے آئی فون سے متعلق درپیش مسائل سے ہم بخوبی آگاہ ہیں، ہم ان مسائل کو اگلے ہفتے جلد حل کرلیں گے’۔ انگاڈجٹ کا کہنا تھا کہ یہ ہارڈ ویئر کے بجائے سافٹ ویئر کا مسئلہ ہے۔

ایپل فون سے متعلق خبریں فراہم کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق صارفین کو یہ مسائل تب درپیش ہوتے ہیں جب وہ ایپل فون کی ایپ استعمال کرنے کے علاوہ دوسری کمپنیوں کی ایپ یا تھرڈ پارٹی ایپس کا استعمال کرتے ہیں، اصل میں ایسی ایپ آئی فون 14 پرو کے آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن سسٹم میں صحیح طرح سے کام نہیں کرسکتی، جس کے باعث موبائل فون سے میکینکل آوازیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔

 

اسنیپ چیٹ کے بیان کے مطابق آئی فون 14 سافٹ وئیر کے ساتھ کیمرہ چند صارفین کے لیے کام نہیں کرتا، ہم صارفین کی شکایات کے حل کیلیے ایپل کے ساتھ براہ راست کام کررہے ہیں،

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی