اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی متعدد دفعات کو غیر شرعی قرار دے دیا

 

اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی متعدد دفعات کو غیر شرعی قرار دے دیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی متعدد دفعات کو غیر شرعی قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ٹرانس جینڈر ایکٹ میں متعدد دفعات کو غیر شرعی قرار دے دیا گیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق ایکٹ کی متعدد دفعات شرعی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں، اور یہ ایکٹ نت نئے معاشرتی مسائل  پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں حقیقی انٹر سیکس یعنی مخنث کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا گیا، حکومت کو چاہیئے کہ وہ ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں ایکٹ کے جائزے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی تجویز کے مطابق یہ کمیٹی اسلامی نظریاتی کونسل، علماء، ماہرین قانون، ماہرین طب پر مشتمل ہو، اور یہ کمیٹی خواجہ سراؤں کے بارے میں موجودہ قانون کا تفصیل سے جائزہ لے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب ترمیمی قانون 2022ء کو سرایا اور کہا کہ نیب قانون سے متعلق نظریاتی کونسل کی دیگر سفارشات کو بھی شامل کیا جائے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی