اسلام آباد اور کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

اسلام آباد اور کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی


 اسلام آباد اور کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

ملک میں حالیہ سیلاب کے بعد ڈینگی کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں 161 اور اسلام آباد میں 128 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں161 کیسز کو رپورٹ کیا گیا۔ ضلع وسطی سے 48 کیسز، ضلع شرقی 36، ضلع کورنگی 32، ضلع جنوبی سے 25 اور غربی میں ٤ کسیز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کے مطابق ستمبر کے مہینے میں مجموعی طور پر ایک ہزار 66 کیسز رپورٹ کئے گئے۔ کراچی میں رواں سال اب تک 3 ہزار 434 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ رواں سال ڈینگی سے 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 128 کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 75 افراد ڈینگی مرض کا شکار ہوئے اور ان کی تعداد ٥٥٣ ہو گئی۔ جبکہ شہری علاقوں میں 53 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا۔

اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کا شکار مریضوں کی تعداد 318 ہو چکی ہے۔ اوراب تک اسلام آباد میں ڈینگی سے 4 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی