روجر فیڈرر نے انٹرنیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

 

روجر فیڈرر نے انٹرنیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

روجر فیڈرر نے انٹرنیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

تفصیلات کے مطابق سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر نے انٹرنیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دینے کا اعلان کر دیا۔ لندن میں شیڈول ہونے والا لیور کپ روجر فیڈرر کا آخری اے ٹی پی ایونٹ ہوگا۔

اپنے ایک پیغام میں فیڈرر نے کہا کہ میں41 سال کا ہوچکا ہوں۔ مجھے پچھلے تین سال سے مختلف انجریز کا سامنا رہا ہے۔ اس دوران مجھے پتہ چل گیا تھا کہ میرا جسم کس چیز کی طرف اشارہ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے فینز نے میرے مورال کو کافی بلند کیا اور مجھے ہر جگہ پر سپورٹ کیا۔ میں نے چوبیس سال میں 1500 سے زائد میچز کھیلے اور ایک ایک لمحے کو انجوئے کیا۔

واضح رہے کہ راجر فیڈرر نے 20 مرتبہ گرینڈ سلیم کے ٹائٹل جیتے جس میں 8 دفعہ ویمبلیڈن، 6 دفعہ آسٹریلین اوپن جبکہ 5 بار یو ایس اوپن شامل ہے۔ راجر فیڈرر 1 مرتبہ فرینچ اوپن بھی جیت چکے ہیں۔

انہوں نے مجموعی طور پر 103 اے ٹی پی ٹائٹلز اپنے نام کیے اور وہ پانچ سال ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی