الیکٹرک موٹرسائیکل کی چارجنگ کے دوران شوروم میں آگ لگ گئی، 8 افراد ہلاک

الیکٹرک موٹرسائیکل کی چارجنگ کے دوران شوروم میں آگ لگ گئی، 8 افراد ہلاک


 الیکٹرک موٹرسائیکل کی چارجنگ کے دوران شوروم میں آگ لگ گئی، 8 افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر سکندرآباد میں الیکٹرک موٹرسائیکلوں کے شوروم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ایک خاتون سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ شوروم میں آگ الیکٹرک موٹرسائیکل کی چارجنگ کے دوران لگی اور اسی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس ذرا‏ئع کے مطابق شوروم میں بھڑکنے والی آگ عمارت کی چوتھی منزل تک جا پہنچی جس سے ایک ریسٹورنٹ کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چند لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگیں بھی لگائی جس کی وجہ سےہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی