برہنہ تصاویر وائرل کرنے پر لڑکی نے منگیتر کی جان لے لی

 

برہنہ تصاویر وائرل کرنے پر لڑکی نے منگیتر کی جان لے لی

برہنہ تصاویر وائرل کرنے پر لڑکی نے منگیتر کی جان لے لی

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تمل ناڈو میں ایک لڑکی نے سوشل میڈیا ویب سائیٹ انسٹاگرام پر برہنہ تصاویر وائرل کرنے پر اپنے منگیتر کو دوستوں کی مدد سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جواں سال ڈاکٹر ویکاس راجن کی دو سال قبل سوشل میڈیا پر ایک لڑکی سے بات چیت شروع ہوئی جو بعد ازاں محبت میں بدل گئی۔ اور جلد ہی دونوں شادی بھی کرنے والے تھے جس کے لیے دونوں کے والدین بھی راضی تھے۔

تاہم 2روز قبل ڈاکٹر ویکاس کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا اور چند ہی گھنٹوں میں کومے میں جانے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے موت کو طبی قرار دیا تاہم ویکاس کے جسم پر تشدد کے نشانات کے بارے میں پتہ چلنے پر پولیس نے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ یہ موت طبعی نہیں بلکہ قتل ہے۔

پولیس نے قتل کی تفتیش کے لیے موبائل فون ڈیٹا سے مدد لی اور قاتل منگیتر تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ لڑکی نے بتایا کہ انسٹاگرام پر میں نے اپنی برہنہ تصویریں دیکھ کر ویکاس سے اس بارے میں پوچھا تو اس نے اعتراف کرلیا اور کہا کہ اس نے صرف شغل کے لیے ایسا کیا۔

لڑکی کے بیان کے مطابق اس نے منگیتر ویکاس کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور بہانے سے ایک پارٹی میں بلایا اور اسے نشہ آور چیز پلا کر دوستوں سے پٹوایا۔ اسی دوران ویکاس بے ہوش ہوگیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی