دانت کے درد کا آسان علاج جانئے- اردو گلدستہ

دانت کے درد کا آسان علاج جانئے


دانت کے درد کا آسان علاج - Dant dard ka ilaj

دانت کا درد کسی وقت بھی آپ کو اپنا شکار بنا سکتا ہے۔ اس لیے دانتوں کی صفائی کرنا انتہائی ضروری ہے۔ کچھ لوگ دانت کے درد کا علاج ایلوپیتھک دواؤں میں تلاش کرتے ہیں۔ تاہم کچھ گھریلو ٹوٹکے آپ کو دانت کے درد سے ایک منٹ کے اندر ہی کچھ دیر کے لیے چھٹکارا دلانے کے لیے ضرور مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اور اس کے بعد آپ آرام سے ڈاکٹر سے رجوع کرکے مستقل علاج کروا سکتے ہیں۔

اگر دانت میں درد ہو تو کیا کریں؟

دانتوں کے درد کا فوری علاج انتہائی ضروری ہے۔ دانتوں کے درد کے علاج کیلیے آپ مندرجہ ذیل طریقوں سے اپنے گھر میں بھی کر سکتے ہیں۔

 دانت درد کا گھریلوعلاج - Dant dard ka ilaj

زیتون کا تیل

زیتون کے تیل میں روئی کو بھگو کر اگر متاثرہ حصے میں رکھ دیا جائے تو دانت درد سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس عمل کو دن میں دو سے تین بار دہرائیے۔ زیتون کا تیل ورم کش خصوصیات کا حمل ہوتا ہے جو کہ دانتوں کے درد اور مسوڑوں کے ورم کو کم کرکے ریلیف پہنچاتا ہے۔

بیکنگ سوڈا

روئی کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا لے کر اسے گرم پانی میں بھگودیں، اس کے بعد اسے بیکنگ سوڈے میں ڈبوئیں۔ جب آپ کو لگے کہ روئی میں اچھی طرح سے بیکنگ سوڈا لگ گیا ہے، تو اسے متاثرہ یعنی دانتوں میں درد والی جگہ پہ لگائیں۔ اس عمل سے آپ کے دانت کے درد کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ایک گلاس گرم پانی میں دو چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح سے کلی کرنے سے بھی آپ کے دانت کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔

دار چینی

ایک چائے کا چمچ دارچینی پاڈر کو 5 چائے کے چمچ شہد میں مکس کریں، اور اس پیسٹ کو دانتوں کے متاثرہ حصے پر لگائیں اس عمل سے درد میں کمی آئے گی، یہ عمل دن میں دو سے تین بار یا پھر تب تک دہرائیں جب تک تکلیف ختم نہ ہوجائے۔

لونگ

غذائی ماہرین کے مطابق لونگ میں بے شمار فوائد رکھے ہیں۔ اس میں دانتوں کی تکلیف کا قدرتی علاج موجود ہے۔ دو سے تین عدد ثابت لونگ لے کر اپنے دانتوں کے متاثرہ حصے میں رکھیں اور تب تک رکھا رہنے دیں، جب تک درد دور نہ ہو جائے۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل بھی دانتوں کے درد سے آرام دیتا ہے۔

کالی مرچ

اگر آپ کے دانت کے درد ہے تو ثابت کالی مرچ منہ میں رکھنے سے بھی کافی فرق محسوس ہوگا۔ اس کے علاوہ نمک اور کالی مرچ کو پیس کے منہ میں ڈالیں اس عمل سے بھی فائدہ ہوگا۔

ٹی بیگ

حیران کن طور پر ٹی بیگ دانتوں کے درد کو دور کرنے میں خاصا مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک عدد گرم ٹی بیگ لے کر منہ میں رکھ لیں، مگر ٹی بیگ بہت زیادہ گرم نہ ہو کہ آپ کا منہ ہی جل جائے۔

برف کا ٹکڑا

برف سے بھی آپ کے دانتوں کے درد کا علاج ممکن ہے۔ ایک برف کا ٹکڑا لیں اور کسی چھوٹے سے کپڑے میں رکھ کے تھوڑا موٹا موٹا کُوٹ کر اس پوٹلی کو اپنے گالوں پہ رکھ کے ٹکور کریں۔ آپ کو جلد درد میں کمی آتی محسوس ہو گی۔

گرم کپڑا

تولیہ یا پھر کسی بھی کپڑے کو استری کی مدد سے گرم کریں، خیال رہے کہ کپڑا بہت زیادہ گرم نہ ہو جائے، جو آپ کی جلد کو جلا دے۔ ہلکے گرم کپڑے کو اپنے گالوں پہ آہستہ آہستہ سینکائی کرنے سے درد میں کمی آئے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی