حکومت کا نوجوانوں کے لیے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

حکومت کا نوجوانوں کے لیے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان


 حکومت کا نوجوانوں کے لیے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق حکومت نے نوجوانوں کے لئے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے نوجوانوں کی ترقی کے لیے اقدامات کے تحت ملک بھر میں نیشنل انٹرن شپ پروگرام کو حتمی شکل دیدی ہے۔ اس پروگرام کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے ٦ مختلف اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

ان اقدامات کے تحت 20 ہزار انجینئرز کو انٹرن شپ دی جائے گی۔ 20 پسماندہ ترین اضلاع کی ترقی کے لیے اقدامات لیے جائیں گے۔ مختلف شہروں میں 250 چھوٹے اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے۔ ملک کے مختلف اضلاع میں 250 ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جائیں گے۔

ملک بھر میں 75 طلباء کو نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ اسکالر شپس فراہم کی جائیں گی۔ نیشنل انٹرن شپ پروگرام کو وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے مانیٹر کیا جائے گا۔ پروگرام کا افتتاخ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی