گینیز ورلڈ ریکارڈز نے سوموار کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے سوموار کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا


 گینیز ورلڈ ریکارڈز نے سوموار کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق گینیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم نے لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ’پیر‘ کے دن کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا۔

پیر کا مطلب کیا ہے؟ چھٹی ختم !! دنیا بھر میں ملازم پیشہ افراد ہوں یا طلباء ہفتہ اتوار چھٹی کا مزہ لیتے ہیں جبکہ پیر کو انہیں دوبارہ سے کام کا آغاز کرنا ہوتا ہے، جو کسی کو نہیں بھاتا، اسی لیے دنیا بھر کے لوگ پیر کے دن کو زیادہ پسند نہیں کرتے۔

ان لوگوں کے جذبات دیکھتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے پیر کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا ہے۔


گینیز ورلڈ ریکارڈز نے یہ اعلان ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا، جس پر کئی صارفین نے تبصرے بھی کیے اور کہا کہ سوموار کا دن اسی کا مستحق ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ پیر کو بدترین دن قرار دینے میں آخر اتنی دیر کیوں؟

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی