رواں سال گیس کابحران شدید ترین ہونے کا امکان

رواں سال گیس کابحران شدید ترین ہونے کا امکان


 رواں سال گیس کابحران شدید ترین ہونے کا امکان

تفصیلات کے مطابق رواں سال سردیوں میں گیس کی قلت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کا خدشہ ہے۔

سوئی ناردرن ذرائع کے مطابق موسم سرما میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے، مقامی گیس ساڑھے 700 ملین کیوبک فٹ مل رہی ہے جبکہ درآمد کی جانے والی آرایل این جی لگ بھگ ایک ہزار ایم سی ایف ڈی  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم بدلتے ہی گیس کی طلب بڑھنے لگی ہے، جس کے باعث رواں سال گیس کا شارٹ فال بلند ترین سطح پر جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت گیس کی سپلائی 1700 ملین کیوبک جبکہ طلب 2500 ملین کیوبک سے زائد ہے، آئندہ مہینے میں گیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے، جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کوصرف کھانے کے 3 اوقات ہی گيس میسر ہو گی جبکہ صنعت اور کمرشل سیکٹر کو بھی گیس کی سپلائی مشکل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق درآمد شدہ ایل این جی بہت مہنگی ہے۔ مہنگے ہونے کی وجہ سے آرڈرز کم کردیے گئے ہیں، جب کہ تمام صورتحال سے حکومت کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی