گھبراہٹ اور بے چینی دور کرنے کی دعا

گھبراہٹ اور بے چینی دور کرنے کی دعا


 گھبراہٹ اور بے چینی دور کرنے کی دعا

گھبراہٹ ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ آپ کی صحت دن بدن خراب ہوتی چلی جاتی ہے۔ اکثر اوقات آپ اپنی گھبراہٹ کی وجہ سے لوگوں کے سامنے آنے سے کتراتے ہیں۔ آپ اپنی دل کی بات کسی کو سمجھا بھی نہیں سکتے۔اگر آپ کوئی نوکری وغیرہ کرتے ہیں تو گھبراہٹ کی وجہ سے آپ اکثر دوسروں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔غرض یہ کہ گھبراہٹ جیسی بیماری انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتی۔ گھبراہٹ کا علاج بالکل ممکن ہے۔

گھبراہٹ کی وجوہات

دل کی گھبراہٹ کی کئی ایک وجوہات ہوسکتی ہیں

  • کسی فوبیا وغیرہ کی وجہ سے، مثال کے طور پر زیادہ رش والی جگہوں پر، لوگوں کا سامنا کرنے سے یا بلندی وغیرہ سے گھبراہٹ ہو سکتی ہے۔
  • بعض لوگوں میں موروثی طور پر دفاعی الارم کا یہ سسٹم کمزور ہوسکتا ہے۔
  • کچھ لوگوں کی زندگی کے بچپن اور لڑکپن  کے ادوار میں پیش آنے والے  تلخ واقعات یا حادثے  بھی اس  کا سبب ہوسکتے ہیں۔
  • کسی جرم کا ارتکاب کرتےوقت اچانک پکڑے جانے کا خوف بھی اس کیفیت میں لے جاتا ہے۔
  • کسی لمبی بیماری کے بعداٹھنے سے بھی آپ گھبراہٹ میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

گھبراہٹ کی دعا

اَللھُمَّ رَحْمَتَکَ اَرْجُوا فَلَاتَکِلْنِی اِلَی نَفْسِی طَرْفَۃَ عَیْنٍ وَاَصْلِحْ لِی شَاْنِی کُلَّہُ لَااِلَہَ اِلَّا اَنْتَ

حضرت ابوبکرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غمگین یہ دعا پڑھا کرے اللہ تعالی اس کے غم کو دور کردیں گے۔

گھبراہٹ دور کرنے کے وظائف

گھبراہٹ دور کرنے کے لیے مندرجہ ذیل دعاؤں کا اہتمام کریں انشاءاللہ گھبراہٹ دور ہوگی اور دلی سکون حاصل ہوگا۔

کثرت سے" لا حول ولا قوۃ الا باللہ" پڑھیں۔

صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ جو شخص لا حول ولا قوۃ الا باللہ پڑھے گا، تو یہ اس کے لیے 99 بیماریوں کی دوا ہے، جس میں سب سے چھوٹی  بیماری غم اور رنج ہے۔ (مستدرک الحاکم)

کثرت سے درود شریف پڑھتے رہاکریں۔

الَّذِینَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُہُمْ بِذِکْرِ اللَّہِ، أَلَا بِذِکْرِ اللَّہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ

یہ آیت کریمہ 41 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیں، ان شاء اللہ گھبراہٹ جاتی رہے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی