پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی دوبارہ گرفتار

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی دوبارہ گرفتار

 

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی دوبارہ گرفتار

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ان کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔ رپورٹس کے  مطابق اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف متنازعہ ٹوئٹس کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

پی ٹی آئی کے رہنما حسان خاور نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی بات کی اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی