برازیل میں مختلف اسکولوں میں فائرنگ سے بچی اور دو خواتین ہلاک

 

برازیل میں مختلف اسکولوں میں فائرنگ سے بچی اور دو خواتین ہلاک

برازیل میں مختلف اسکولوں میں فائرنگ سے بچی اور دو خواتین ہلاک

تفصیلات کے مطابق برازیل کی ریاست اسپریٹو سانٹو کے دو مختلف اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس میں بچی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایک نامعلوم مسلح شخص نے ریاست کے دو مختلف اسکولوں میں گھس کر فائرنگ کی اور طلبہ سمیت اساتذہ کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بچی اور دو خواتین دم توڑ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح شخص کو خودکار ہتھیار اٹھائے دیکھا گیا۔ مسلح شخص نے فوجی وردی زیب تن کر رکھی تھی اور چہرہ ڈھانپا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق فوٹیج کی مدد سے فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم ابھی ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی عمر 16 سال کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی