طالبان کی حکومت میں خواتین سمیت 19 افراد کو کوڑوں کی سزا

 

طالبان کی حکومت میں خواتین سمیت 19 افراد کو کوڑوں کی سزا

طالبان کی حکومت میں خواتین سمیت 19 افراد کو کوڑوں کی سزا

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت میں پہلی بار عدالت کی جانب سے خواتین سمیت 19 افراد کو کوڑوں کی سزا دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صوبے لوگر میں چوری اور غیر اخلاقی جرائم میں ملوث 19 افراد کو کوڑوں کی سزا دی گئی۔ افغان عدالت کے حکم پر 10 مردوں اور 9 خواتین کو کوڑے مار کر سزا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت میں پہلی بار ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی عدالت نے کوڑوں کی سزا سنائی، تاہم کوڑے مارے جانے کی سزا سرعام نہیں دی گئی۔

طالبان کے رہبر اعلی ہیبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے رواں ماہ تمام عدالتوں کو شرعی اسلامی قوانین کے مکمل نفاذ کی ہدایت کی گئی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی