کیمبرج ڈکشنری میں'مرد' اور 'عورت' کی تعریف تبدیل

کیمبرج ڈکشنری میں'مرد' اور 'عورت' کی تعریف تبدیل


 کیمبرج ڈکشنری میں'مرد' اور 'عورت' کی تعریف تبدیل

تفصیلات کے مطابق دنیا کی قابل اعتماد سمجھی جانے والی کیمبرج ڈکشنری( لغت) نے 'مرد' اور 'عورت' کی تعریف میں تبدیلی کر دی ہے۔

کیمبرج ڈکشنری میں مرد اور عورت کی پرانی تعریفوں کے ساتھ نئی تعریف کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈکشنری (لغت) میں 'مرد' اور 'عورت' کی 'بالغ نر/مادہ' کی حیثیت سے تعریف شامل کی گئی ہے۔

کیمبرج ڈکشنری میں 'مرد' کو ایسا بالغ قرار دیا گیا ہے جو نر کی طرح رہتا اور شناخت کرواتا ہو۔ اسی طرح  'عورت' کو ایسی بالغ قرار دیا گیا ہے جو مادہ کی طرح رہتی اور شناخت کرواتی ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمبرج ڈکشنری میں 'مرد' اور 'عورت' کی تعریف میں تبدیلی کا مقصد ٹرانسجینڈرز کی شناخت کو واضح کرنا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی