سال 2022کے اختتام تک بھارتی روپے کی قدر میں 10 فیصد کمی ریکارڈ

 

سال 2022کے اختتام تک بھارتی روپے کی قدر میں 10 فیصد کمی ریکارڈ

سال 2022کے اختتام تک بھارتی روپے کی قدر میں 10 فیصد کمی ریکارڈ

تفصیلات کے مطابق2013کے بعد بھارتی روپے کی قدر میں سب سے زیادہ سالانہ کمی اس سال دیکھنے میں آئی، رواں سال کے اختتام تک بھارتی روپے کی قدر میں 10.14 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

2021کے شروع میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر 82.72 روپے سے گر کر سال کے اختتام تک 74.33  تک پہنچی تھی جسے ماہرین کی جانب سے 2015 کے بعد ڈالر کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ تصور کیا جا رہا تھا۔

بھارتی روپے کی قدر میں اس قدر کمی کے بعد ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ ایشیائی کرنسیوں میں سب سے زیادہ کمی کا شکار بننے والی کرنسی بن گیا ہے، جبکہ بھارتی روپے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں ایشیاء  میں جاپانی ین کی قدر میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

معاشی ماہرین کے اندازے کے مطابق بھارتی روپے کی قدر میں کمی کا ایک سبب روس اور یوکرین کے مابین جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے جس کے باعث بھارتی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ستمبر کے کوارٹر تک ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی