بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کی گاڑی کے حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی

بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کی گاڑی کے حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی


 بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کی گاڑی کے حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر ریشبھ پنت کی گاڑی کو حادثہ ریاست اترکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئے پیش آیا، ریشبھ پنت کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کی وجہ سے ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

حادثے میں ریشبھ پنت کو سر اور جسم کے دوسرے حصوں پر گہری چوٹیں آئیں۔ حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کے مطابق کرکٹر کی حالت اب بہتر ہے۔

وکٹ کیپر ریشبھ پنت کی گاڑی کو پیش آئے حادثے کی ویڈیو بھارتی اسپورٹس چینل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

13 سیکنڈ کی اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریشبھ پنت کی گاڑی انتہائی تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوگئی اور ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی