شاہ رخ کی نئی فلم پٹھان پر تنازعہ میں نیا موڑ

شاہ رخ کی نئی فلم پٹھان پر تنازعہ میں نیا موڑ


 شاہ رخ کی نئی فلم پٹھان پر تنازعہ میں نیا موڑ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں کولکتہ فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس افتتاحی تقریب میں شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کے دوران امیتابھ بچن نے آزادی سے پہلے بنائی جانے والی فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرقہ واریت سے لیکر سماجی اتحاد، برطانوی سنسرشپ، ظلم و جبر  سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امیتابھ بچن نے بھارت میں آزادی اظہار رائے اور شہری آزادیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آزاد ہوئے کئی سال کا عرصہ بیت چکا ہے۔ لیکن آج بھی آزادی اظہار اور شہری آزادی پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔

ان کی اس تقریر کے بعد میڈیا رپورٹس میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ کیا ایسا کرنے سے امیتابھ بچن نے شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان اور دیپیکا پاڈوکون اور شاہ رخ  خان کے گانے 'بے شرم رنگ' کو تنازعہ بنانے والوں کی طرف اشارہ کیا ہے؟

واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسند اداکارہ دیپیکا کے زعفرانی لباس میں رقص کی وجہ سے فلم پٹھان پر پابندی کا مطالبہ کر چکے ہیں، دوسری جانب شاہ رخ کو یقین ہے کہ ’پٹھان‘ کو ریلیز ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی