دبئی میں 10 روز میں 60 کھرب سے زائدکی پراپرٹی فروخت

 

دبئی میں 10 روز میں 60 کھرب سے زائدکی پراپرٹی فروخت

دبئی میں 10 روز میں 60 کھرب سے زائدکی پراپرٹی فروخت

تفصیلات کے مطابق دبئی میں رواں سال کے صرف دس روز میں 60 کھرب روپے کے گھر فروخت ہو گئے۔

دبئی میں رئیل سٹیٹ سے وابستہ ایک نجی ادارے کے مطابق 2022 میں 1200 سے زائد ایسے گھروں کے سودے ہوئے جن کی قیمت ایک ارب پاکستانی روپے یا اس سے زائد تھی جبکہ 2023 کے پہلے پندرہ دن میں اب تک ایسے پینتالیس گھر فروخت ہو چکے ہیں۔

اس سے پہلے 2018 سے 2022 تک صرف 150 ایسے گھر فروخت ہوئے تھے جن کی قیمت ایک ارب پاکستانی روپے یا اس سے زیادہ تھی۔

واضح رہے دبئی میں جائیداد کی خریدوفروخت اور منتقلی کا کام تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سال 2022 میں دبئی میں جائیداد کی خریدو فروخت میں کئی کھرب روپوں کے سودے ہوئے، جبکہ پہلی بار رئیل اسٹیٹ بزنس میں کی گئی ٹرانزیکشنز کی مالیت تین سو کھرب روپے تک پہنچ گئی۔

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہا گیا ہے اور دبئی کو دنیا کے تین بڑے شہروں میں سے ایک شہربنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی