کراچی و حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو دیگر جماعتوں پر برتری حاصل

 

کراچی و حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو دیگر جماعتوں پر برتری حاصل

کراچی و حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو دیگر جماعتوں پر برتری حاصل

تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو دیگر جماعتوں پر سبقت حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کراچی شہر کی 205 یونین کمیٹیز کے نتائج میں پیپلز پارٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 86 نشستیں لیکر دیگر سب جماعتوں سے آگے ہے جب کہ جماعت اسلامی 68 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور تحریک انصاف 37 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن 7 نسشتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ جے یو آئی 2، آزاد امیدوار 3،  تحریک لبیک اور مہاجر قومی مومنٹ ایک ایک نشست جیت سکی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 30 نشستوں پر چیئرمین اور وائس چئیرمین کے نتائج آنا باقی ہیں۔

حیدرآباد کی 160 یونین کونسلز میں سے 113 کے نتائج آ چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع حیدر آباد میں پیپلزپارٹی 73 یو سیز پرکامیاب ہوچکی ہے۔

پیپلز پارٹی پہلے ہی 31 یو سیز میں بلامقابلہ منتخب ہوچکی تھی۔

تحریک انصاف 30 یو سیز میں کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبرپر جبکہ جماعت اسلامی اور تحریک لبیک پاکستان ایک ایک یو سی پرکامیاب ہوسکی ہیں۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی