پاکستان کوڈیفالٹ سمیت 10 خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے، ورلڈ اکنامک فورم

 

پاکستان کوڈیفالٹ سمیت 10 خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے، ورلڈ اکنامک فورم

پاکستان کوڈیفالٹ سمیت 10 خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے، ورلڈ اکنامک فورم

تفصیلات کے مطابق عالمی اقتصادی ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے 2025 تک پاکستان کو درپیش 10 بڑے خطرات کی نشاندہی کی ہے۔

عالمی اقتصادی ادارے ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کی گئی گلوبل رسک رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اس وقت ڈیفالٹ کے خطرے کا سامنا ہے۔ اگلے دو سالوں میں پاکستان کو سائبر سیکیورٹی، خوراک کی کمی، مہنگائی اور معاشی بحران کے خطرات درپیش ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کے ساتھ خوارک، قرضوں کے بحران کا سامنا ہے، خطے کے ممالک آبی وسائل کو علاقائی تنازعات میں بطور ہتھیار ایک دوسرے کے خلاف بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے آٹھ لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی اراضی تباہ ہوئی، جس سے اجناس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی