مہنگائی عروج پر ہے اور حکومتی ادارے اربوں کا نقصان کر رہے ہیں: سابق وزیر خزانہ

 

مہنگائی عروج پر ہے اور حکومتی ادارے اربوں کا نقصان کر رہے ہیں: سابق وزیر خزانہ

مہنگائی عروج پر ہے اور حکومتی ادارے اربوں کا نقصان کر رہے ہیں: سابق وزیر خزانہ

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی عروج پر ہے اور حکومتی اداروں کی جانب سے اربوں کا نقصان کیا جارہاہے۔

پریس کلب کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے شاہد خاقان عباسی، لشکری رئیسانی اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف کو واپس لانے کی وجہ سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ میں جو ہوا اس کا افسوس ہے، آئی ایم ایف سے اب بات چیت شروع ہوگئی ہے جو خوش آئند بات ہے، 20 برسوں میں قرض بڑھتا جارہا ہے جو کہ51 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، رواں سال پاکستان کو 21 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کےعوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت پاکستان تعلیم اور صحت پر خرچ کے بجائے قرض کی قسط ادا کرے گی۔ قسطیں ادا کرنے کے لیے لوگوں کے پیٹ مزید کاٹنے کی گنجائش باقی نہیں رہی ہے۔

دوران پریس کانفرنس سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک میں 80 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، ہمیں برآمدات بڑھانا ہوں گی اور زراعت کو بہتر بنانا ہوگا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی