10لاکھ نوجوانوں کومفت آن لائن آئی ٹی کورسز سکھائیں گے، پرویز الٰہی

 


10لاکھ نوجوانوں کومفت آن لائن آئی ٹی کورسز سکھائیں گے، پرویز الٰہی

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں روزگار کی فراہمی کے لئے سالانہ 10 لاکھ نوجوانوں کو فری آن لائن آئی ٹی کورسز کی ٹریننگ دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آن لائن پلیٹ فارم کے کورسز کی مدد سے سالانہ 10 لاکھ نوجوان گھر بیٹھے لاکھوں روپے آمدن کما سکیں گے، آن لائن ٹریننگ کے ذریعے خود روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ 16 سے 30 برس کے نوجوانوں کو بغیر کسی فیس کے آن لائن ٹریننگ دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل گرانٹ (مفت سبسکرپشنز) جس کی لاگت 12 ملین ڈالر ہے نوجوانوں کی تربیت کیلئے ملائیشین کمپنی بغیر کسی قیمت کے پنجاب حکومت کو دے گی۔ آن لائن ٹریننگ کی لاگت کی مد میں 3 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کے لئے ملائیشیا کی کمپنی ری سکلز کے تعاون سے آن لائن ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ایک سال تک پریمیم لرننگ اکاؤنٹس تک مفت رسائی دستیاب ہو گی۔ نوجوان گھر بیٹھے مختلف آن لائن پروفیشنل کورسز کی تربیت کی مدد سے اپنی آمدنی میں خاطرخواہ اضافہ کر سکیں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی