قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

 

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

تفصیلات کے مطابق قومی بلے باز محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ٹوئٹر پر پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی جرسی جیسی ایک چھوٹی جرسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔


ٹوئٹ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو ان کی فیملی میں ایک نئے فرد کے اضافے پر مبارکباد دی گئی، محمد رضوان کے سپورٹس منیجر طلحہ نے تصدیق کی رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

 

وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے موقع پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی