سیب کا مربہ بنانے کا طریقہ – Seb ka murabba banana ka tarika

 

سیب کا مربہ بنانے کا طریقہ – Seb ka murabba banana ka tarika

سیب کا مربہ بنانے کا طریقہ – Seb ka murabba banana ka tarika

سیب کا مربہ انتہائی لذیذ قسم کی چیز ہے۔ اسے آسانی سے گھر پر بنایا جا سکتا ہے۔یہ بچوں اور بڑوں دونوں کی صحت کیلئے بہت مفید ہے۔ سیب کامربہ بنانے کیلئے آپ کو مندرجہ ذیل اشیاء کی ضرورت ہے۔

سیب کا مربہ -Seb ka murabba

اجزاء:

  1. سیب 2 کلو
  2. چینی 2 کلو
  3. لیموں 4 کھانے کا چمچ
  4. پانی 1 کپ

 

سیب کا مربہ بنانے کی ترکیب – Apple murabba recipe

اچھی قسم کےسیب لیں اور ان کواچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور چار ٹکڑوں میں کاٹ کر اس میں چینی شامل کریں اور لیموں کا رس ملا کر تقریباً تین سے چار گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں۔ جب مناسب گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کردیں اور کسی مرتبان یا ڈبے میں محفوظ کر لیں۔ مزیدار سیب کا مربہ تیار ہے۔ اسے روزانہ صبح ناشتے میں تناول فرمائیں۔

سیب کامربہ اور فائدے- seb ka murabba ke fayde

  • آنکھوں میں درد کی صورت میں سیب کے ٹکروں کو ململی کپڑے میں لپیٹ کر آنکھوں پر رکھنے سے درد کی شدت میں کمی آتی ہے۔
  • سیب کا مربہ کھانے سے اعصابی کمزوری سے نجات ملتی ہے۔
  • سیب کا جوس باقاعدگی کے ساتھ  پیا جائے تو عمر بڑھنے کی وجہ سے دماغی تنزلی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
  • سردرد رہنے کی صورت میں سیب سے چھلکا اتار کر اس کے گودے کو نہار منہ نمک کے ساتھ استعمال کرنے سے سردرد میں کمی آتی ہے۔
  • سیب دل کی صحت کو برقرار رکھتا ہے اور دل کے مریضوں کے لیے دوا کا کام کرتا ہے۔
  • سیب میں کیلشیم کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق جو خواتین سیب کا استعمال کرتی ہیں ان کو کیلشیم کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
  • گلے کے ورم ہونے کی صورت میں ایک تازہ سیب کا چھلکا اتار کر اس کے گودے کو اس طرح سے کھائیں کہ اس کے ٹکڑے گلے کے غدودوں کے ساتھ مس ہوں۔ دو سے تین روز ایسا کرنے سے گلے کے ورم سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی