آنلائن بجلی کا بل چیک کرنے کا طریقہ

 

آنلائن بجلی کا بل چیک کرنا

آنلائن بجلی کا بل چیک کرنے کا طریقہ

مصروفیت کے اس دور میں جہا ں ہر انسان مصروف ہوگیا ہے وہاں وہ چاہتا ہے کہ اس کا ہرکام گھر بیٹھے باآسانی ہوجائے۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں اب یہ مشکل نہیں رہا کیوں کہ آج کے زمانے میں ہر ایک چیز کو آنلائن رسائی دے دی گئی ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء سے لیکر ماہانہ راشن تک گھربیٹھے منگوایاجاسکتا ہے۔

ایسے میں اگر بجلی کا بل آئے اور اسے بینک جا کرادا کرنا پڑے تو یہ نہایت مشکل کام لگتا ہے۔ پاکستان میں موجود بجلی فراہم کرنے والی تمام کمپنیاں آپ کو آنلائن بل چیک کرنے کا طریقہ بتاتی ہیں جہاں آپ آسانی سے بجلی کے بل کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ اپنا بجلی کا بل آنلائن چیک کرنا چاہتے ہیں تو مطلوبہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنی مثلا کے الیکٹرک یا لیسکو اور میپکو کی ویب سائیٹ پر جانا ہوگا جہاں پر آپ اپنے بل کا ریفرنس یا اکاؤنٹ نمبر کا اندراج کرکے بجلی کے بل کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

پاکستان میں تقریبا 14 الیکٹرک سپلائی کمپنیاں بجلی کی فراہمی کا کام سرانجام دے رہی ہیں۔ ان تمام کمپنیوں کے بل آپ آنلائن چیک کرسکتے ہیں اور اسے ڈاؤنلوڈ کرکے پرنٹ کروا سکتے ہیں۔

 

بجلی کا بل چیک کرنے کا طریقہ

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو

اسلام آباد سیکٹرز کو آئیسکو الیکٹرک کمپنی بجلی کی سپلائی کرتی ہے۔ اسلام آباد کے رہائشی آئیسکو کی ویب سائیٹ پر جا کر اپنے بل کی معلوما ت حاصل کرسکتے ہیں۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو

لاہور اور گردونواح کے رہائشی لیسکو کی ویب سائیٹ پر جاکر بجلی کے بل کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی فیسکو

فیصل آباد میں رہتے ہوئے الیکٹرک سپلائی کمپنی فیسکو کی ویب سائیٹ پر جاکر بل نمبر کا اندراج کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی جیپکو

اگر آپ گوجرانوالہ اور گردونواح کے رہائشی ہیں تو جیپکو کی ویب سائیٹ پر جاکر اپنے بل کا  ریفرنس نمبر درج کرکے اپنا بل آنلائن چیک کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی حیسکو

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے شہری حیسکو کی آفیشل ویب سائیٹ پر جاکر بجلی کے بل کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

سکھر الیکٹرک پاور کمپنی سیپکو

سکھر ڈویژن کے رہائشی سیپکو کیویب سائیٹ پر جاکر بل کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میپکو

ملتان میں میپکو بجلی کی سپلائی کا کام سرانجام دیتی ہے۔ اگر آپ میپکو الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بل چیک کرنا چاہتے ہیں تو یہاں سے کرسکتے ہیں۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پیسکو

پشاور کے رہائشی اگر اپنا بجلی کا بل آنلائن چیک کرنا چاہتے ہیں تو پیسکو کی ویب سائیٹ پر جا کر مطلوبہ معلومات درج کرکے اپنے بل کے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

K-Electric کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی

کراچی کے تمام علاقوں کو پرائیویٹ کمپنی K-Electric  بجلی سپلائی کرتی ہے۔ K-Electric duplicate bill کے حصول کیلئے آپ کے الیکٹرک کی ویب سائیٹ وزٹ کرسکتے ہیں۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکو

کوئٹہ کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کیسکو ہے۔ اگر آپ کیسکو الیکٹرک کی بجلی استعمال کررہے ہیں تو کیسکو کیویب سائیٹ پر جاکر بل کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

ٹیسکو الیکٹرک سپلائی کمپنی

ٹیسکو الیکٹرک پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کو بجلی مہیا کرتی ہے۔ ٹیسکو کے زیر انتظام بجلی کے بل ٹیسکو کی ویب سائيٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

3 تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی