پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے حراست میں لے لیا

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے حراست میں لے لیا

 

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے حراست میں لے لیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے صبح گرفتار کیا ہے۔


فرخ حبیب نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

اہم پولیس کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کے گھر سے انہیں گرفتار کیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو فی الحال لاہور میں ہی نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے تاہم کچھ دیر میں انہیں اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی