بلوچستان واقعہ: وزیر عبدالرحمان کھیتران نے بیٹے پر سازش کا الزام لگادیا

 

بلوچستان واقعہ: وزیر عبدالرحمان کھیتران نے بیٹے پر سازش کا الزام لگادیا

بلوچستان واقعہ: وزیر عبدالرحمان کھیتران نے بیٹے پر سازش کا الزام لگادیا

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیرمواصلات عبدالرحمان کھیتران نے بارکھان واقعہ پر تمام الزامات رد کرتے ہوئے اپنے بیٹے پر سازش کا الزام لگا دیا۔

وزیرمواصلات عبدالرحمان کھیتران نے 3 افراد کے قتل اور نجی جیل کے الزام کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ نجی جیل ہونے اور 3 افراد کے قتل کا الزام ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک مذموم سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں علاقائی سیاست کے حق سے محروم رکھنے کی مذموم کوشش کی جار ہی ہے۔ بعض عناصر علاقے کا امن خراب کرنے کیلیے ان کے خلاف سازش کررہے ہیں۔

وزیرمواصلات نے اپنے بیٹے انعام شاہ پر اس سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کروایا کیونکہ وہ اس کی جگہ سردار بننا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کی خاطر پیشی کے لیے تیار ہوں لیکن استعفیٰ نہیں دوں گا۔ اور بدنام کرنے کی سازش کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کروں گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی