پنجاب: چورگھر سے آٹا اور گھی سمیت دیگر چیزیں لیکر فرار

 

پنجاب: چورگھر سے آٹا اور گھی سمیت دیگر چیزیں لیکر فرار

پنجاب: چورگھر سے آٹا اور گھی سمیت دیگر چیزیں لیکر فرار

ملک کو درپیش شدید مہنگائی اور  بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے گھروں سے کھانے پینے کی اشیاء بھی چوری ہونے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قصور میں ایک منفرد چوری کی واردات کا مقدمہ ضلع قصور کے شہر چونیاں میں درج کرایا گیا ہے۔

مدعی رحمت علی کے مطابق وہ محنت مزدوری کرتا ہے۔ وقوعے کے روز اہلخانہ کے ساتھ شادی پرگیا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد دیوار کے ساتھ سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر کا سامان جس میں ڈبل بیڈ کے 2 کمبل،  دو بیڈ شیٹ، فریج کا اسٹیپلائزر، جوسر مشین، ایک واٹر کولر، 11 جوڑے کپڑے، موٹر سائیکل کی بیٹری، بچوں کا گلک، دس کلو آٹا اور دو کلو گھی چوری کرکے لے گئے۔

مدعی نے چوری کی اس واردات کی ایف آئی آر میں گواہوں کے نام بھی درج کرائے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی