غلط ہیلمٹ کے استعمال پر نسیم شاہ کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

 

غلط ہیلمٹ کے استعمال پر نسیم شاہ کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

غلط ہیلمٹ کے استعمال پر نسیم شاہ کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں بیٹنگ کے دوران پاکستان سپر لیگ کی بجائے بنگلہ دیش لیگ کی فرنچائز کومیلا وکٹورینز کا ہیلمٹ پہن لیا جس پر انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس سے پہلے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا تھا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی