ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

 

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

تفیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان میں زر مبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17 فروری تک 8 ارب 72 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر میں 10 سے 17 فروری کے دوران 2.43 کروڑ  ڈالر کا اضافہ ہوا۔

جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 6.56 کروڑ ڈالر بڑھ کر 3 ارب 25 کروڑ ڈالر رہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.13 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.46 ارب ڈالر رہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی