رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

 

رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثنا اللہ کے خلاف درج ایک مقدمے میں ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور پولیس کو انہیں 7 مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

رپورٹس کے مطابق رانا ثنا اللہ کے خلاف 5 اگست 2022 کو (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

گجرات پولیس کی جانب سے مقدمے کو خارج کرکے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی تھی جس پرعدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کردیا اور ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی